5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دھابیجی پر جنگ اخبار کے بنڈل لوٹ کر آگ لگا دی گئی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی سے ٹھٹہ لے جائے جانے والے جنگ اخبار کے بنڈلز دھابیجی کے قریب جلادیے گئے۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرنے سے انکار کردیا ہے ۔کراچی سے ٹھٹہ کے مختلف علاقوں کے لیے جنگ اخبار سمیت دیگر اخبارات لے جانے والی گاڑی کو دھابیجی کے قریب ایک درجن سے زاید افراد نے روکا اور ڈرائیور سے جنگ اخبار کے بنڈلز دینے کامطالبہ کیا ۔ڈرائیور کی مزاحمت پر ان افراد نے دھمکی دی کہ اگر جنگ اخبار کے بنڈلز نہیں دیے تو پیٹرول چھڑک کر پور ی گاڑی کو آگ لگا دی جائے گی۔بعد میں ان افراد نے جنگ اخبار کے بنڈلز قومی شاہراہ پر رکھ کر آگ لگادی ۔یہ افراد ایک زرداری سب پر بھاری کے نعرے لگا رہے تھے۔واقعے کی اطلاع دھابیجی پولیس کو دی گئی تاہم پولیس نے کوئی کارروائی کرنے سے انکار کردیا ۔