تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پینٹاگون کا سیکیورٹی کنٹریکٹرز پر انحصار کم کرنے کافیصلہ

جنگ نیوز -
واشنگٹن…مالی دباؤ کا شکار امریکی محکمہ دفاع نے ایک اعلیٰ عسکری کمان سمیت جنرلز اور ایڈمرلز کے پچاس عہدے ختم اور نجی سیکیورٹی کانٹریکٹرز کے بجٹ میں دس فیصد کمی کرنے کا اعلان کردیا۔واشنگٹن میں وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ محکمہ دفاع کی بھاری بھرکم بیوروکریسی کو کم کرنے کیلئے جنرلز اور ایڈمرلز کی پچاس پوسٹیں ختم اور نورفوک، ورجینیا کی یو ایس جوائنٹ فورسز کمانڈ بند کرنے کی سفارش کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ اگلے دو سال میں ڈیڑھ سو سینئر سویلین ایگزیکٹیو عہدے ختم کردیے جائیں گے۔ جبکہ محکمہ دفاع کے شعبہ انٹیلے جنس کے اعلیٰ عہدوں کی تعداد کو بھی منجمد کرنے کہ ہدایت جاری کی گئی ہے۔گیٹس نے بتایا کہ پینٹاگون اگلے تین برس کے دوران نجی کانٹریکٹرز کیلئے بجٹ میں دس فیصد سالانہ کٹوتی کریگی تاکہ مالی بوجھ سے چھٹکارا اور بیرونی وَرک فورس پر حد سے زیادہ انحصار کم کیا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.