5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستانی معیشت کو سیلاب سے بڑے نقصان کا سامنا ہے، آئی ایم ایف
جنگ نیوز -
لندن…آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بدترین سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو بہت بڑے نقصان کا سامنا ہے۔ عالمی برادری کا تعاون نہایت ضروری ہے۔ آئی ایم ایف کے ترجمان نے برطانوی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسّی سال بعد آنے والے بدترین سیلاب سے پیداوار میں کمی اور بجٹ پر منفی اثرات ہوسکتے ہیں۔ جو پاکستان کی معیشت کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی برادری کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ترجمان نے اس بارے میں کوئی رائے دینے سے گریز کیا کہ سیلاب سے پاکستانی معیشت کو درپیش نقصان آئی ایم ایف کے گیارہ ارب تیس کروڑ ڈالر کے پروگرام پر اثرانداز ہوگا یا نہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے آئی ایم ایف کے حکام پاکستانی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔