5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
گڈوبیراج پر پانی کی سطح کم ہوناشروع ،لاڑکانہ میں80دیہات زیر آب
جنگ نیوز -
سکھر…سندھ میں سیلاب کے باعث متعدد کچے کے علاقے زیرآب آگئے ہیں۔۔جبکہ گڈوبیراج پر پانی کی سطح کم ہوناشروع ہوگئی ہے۔گڈوبیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل کمی ہورہی ہے تاہم سکھر بیراج پر پانی کا دباؤ برقرارہے۔سکھر شہر کی حفاظتی دیوارسے کئی جگہ سے سیلابی پانی کا رساؤہورہاہے جسے روکنے کے لئے پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔گھوٹکی کے علاقے رونٹی کے کچے کے علاقوں میں تاحال سینکڑوں افراد پھنسے ہیں جنہیں کشتیوں میں کمی کے باعث تاحال کوئی امدادنہیں پہنچائی جاسکی ہے نہ ہی انہیں متاثرہ علاقوں سے نکالاجاسکاہے۔جیکب آباد کے علاقے ٹھل کے قریب الہٰ آباد نہر میں سوفٹ سے زائد چوڑاشگاف پڑنے سے50دیہات زیرآب آگئے ہیں اور سینکڑوں ایکڑ اراضی فصل تباہ ہوگئی ہے جبکہ غوث پور میں جمعہ کے روز توڑی بند میں پڑنے والے شگاف کامرمتی کام جاری ہے۔لاڑکانہ میں واقع حفاظتی بندوں پر سیلابی پانی کا دباؤ برقراہے ۔پاک فوج اوررینجرز کی جانب سے ضلع کے حساس بندوں کی نگرانی کاکام جاری ہے۔ محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق لاڑکانہ میں ساڑھے سات لاکھ کیوسک پانی گزررہاہے جس کے باعث اب تک اسی دیہات زیرآب آچکے ہیں۔