تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

یوتھ اولمپکس گیمز :27رکنی پاکستانی کھلاڑیوں کا وفد سنگا پور روانہ

جنگ نیوز -
لاہور…پہلی یوتھ اولمپکس گیمز میں شرکت کیلئے27رکنی پاکستانی کھلاڑیوں کا وفد سنگا پور روانہ ہوگیا جس کی قیادت بریگیڈئیر اقتدار کررہے ہیں۔سنگا پور میں شروع ہونیوالی پہلی یوتھ اولمپکس گیمز میں شرکت کیلئے27 رکنی پاکستانی کھلاڑیوں کاوفد لاہور ائیر پورٹ سے سنگا پور کیلئے روانہ ہوگیا۔ پاکستانی وفد چار ایونٹس ہاکی، ویٹ لفٹنگ،طائی کمانڈو اور تیراکی میں پاکستان کی نمائندگی کریگا۔بریگیڈئیر اقتدار کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیمیں پچھلے 6ماہ سے اولمپکس کی پریکٹس کررہی ہیں کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور ہمیں نوجوان کھلاڑیوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں انشااللہ جیت کر واپس لوٹیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.