تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب سے تباہ کاریاں: آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ بڑھ جائیگا

جنگ نیوز -
کراچی …ملک میں سیلاب سے تباہ کاریوں کے باعث آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ بڑھ جائیگا جبکہ برآمدی ہدف بھی حاصل نہیں ہوسکے گا ۔اقتصادی ماہر ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے جیونیوز کو بتایا کہ ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آئی ایم ایف کا پروگرام متاثر ہوسکتا ہے اور پاکستان کو مستقبل میں مزید مالی مشکلات کاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے کپاس اور گنے کی فصل کو نقصان پہنچا ہے جس سے ملک کی ٹیکسٹائل کی برآمدات متاثر ہوسکتی ہیں جبکہ شکر کی درآمد کا سلسلہ آئندہ سال بھی جاری رکھنا پڑیگا۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کی تبارہ کاریوں کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پروگرام پر عمل درآمد موٴخر کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک میں سیلاب کاری کی تباہ کاریوں سے متاثر انڈسٹری کیلئے بھی ریلیف پیکیج کا اعلان کرے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں نئے مالی سال کے برآمدی ہدف اور جی ڈی پی گروتھ کی ترقی کے اہداف پر بھی نظر ثانی کرنا پڑے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.