تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خیبر پختونخوا:پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کی امدادی سرگرمیاں دوبارہ شروع

جنگ نیوز -
پشاور…صوبہ خیبر پختونخوامیں موسم کی صورت حال قدرے بہتر ہونے پر پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے سیلاب سے زیادہ متاثر ہونیوالے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بحال کردی ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کے 23 ہیلی کاپٹرز، صوبہ خیبرپختونخوامیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ 11 ہیلی کاپٹرز کو سوات کے بالائی علاقوں ،کالام ، بحرین اور مدین میں جبکہ 12 ہیلی کاپٹرز کو دیر، چکدرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں مصروف رکھا جارہا ہے، یہ ہیلی کاپٹرز متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان لے جانے کے ساتھ وہاں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کا کام بھی سرانجام دے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.