تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جیونیوز کی بندش آمرانہ عمل ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فارق ستار نے جیونیوز کی بندش کو آمرانہ عمل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ میڈیا کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اخبارات جلانا جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی ہے، جیو نیوز اور دیگر چینل کی بندش کا حکومت فوری نوٹس لے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرتنقید برداشت نہیں کرینگے تو ہم اپنے دعووں کی نفی کریں گے ، ایم کیو ایم نے ذمے دار سیاسی جماعت ہونے کے ناطے اعلیٰ حکام سے بات کی، تاہم اگر حکومت ذمے داریاں پوری نہیں کریگی تو مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.