5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
جنگ نیوز -
کراچی …آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم کبھی مکمل ابرآلود اور کبھی جزوی بور پر ابر آلود رہے گا۔جبکہ آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور اسکے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے رہی ہیں جبکہ آج کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔