تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کی میڈیا پر پابندیوں کی مذمت

جنگ نیوز -
چنائی…فارن ڈیسک…انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان نے آصف علی زرداری پر جوتے پھینکنے کی خبر نشر کرنے پر پاکستان کے میڈیا پر بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔بھارتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صدر آصف علی زرداری پر برمنگھم میں جوتے کی خبر نشر کر نے جیو کی نشریات بند اور پاکستان کے کئی شہروں میں جنگ اخبار کے بنڈل جلا دئیے گئے۔کچھ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں اور سرکاری حکام نے ملک بھر کے کیبلز آپریٹرز کو جیو کی نشریات پردھمکیاں دیں۔اخبار کے ہاکروں کا کہنا کہ ان سے جنگ اور دی نیوز کے اخبارات لوٹ لیے گئے۔ ہیومن رائیٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئرپرسن ڈاکٹر مہدی حسن نے اس وقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.