5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چین: بدترین بارشیں، سیلاب، ہلاک شدگان کی تعداد337ہوگئی
جنگ نیوز -
بیجنگ …چین میں بد ترین بارشوں اور سیلاب سے لینڈ سلائڈنگ میں ہلاک ہو نے والے افراد کی تعداد337 ہو گئی ہے جبکہ ایک ہزار سے زائدافراد لاپتہ ہیں ۔ چین کے صوبےGansuمیں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے صورت حال انتہائی خراب ہے ۔ اتوار کو سیلاب کی وجہ سے ہو نیوالی لینڈ سلائڈنگ سے ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد337 ہو گئی ہے، جبکہ ایک ہزار ایک سو48 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں اور ریسکیو آپریشن جا ری ہے ۔ حکام کے مطا بق متاثرہ علاقے سے45 ہزار افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ اس علاقے میں مزید3 دن تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔