5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جیو کی بندش: امریکا میں پاکستانی صحافیوں کی تنظیم کا اظہارمذمت
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکا میں پاکستانی صحافیوں کی تنظیم نے جیو نیوز کی بندش پر احتجاج کرتے ہوئے اس حکومتی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔امریکا میں تنظیم Coalition of Pakistani Journalists کی طرف سے جاری بیان میں صدر زرداری پر جوتا پھینکے جانے کی خبر نشر کرنے پر جیو کی بندش کی مذمت کی گئی ہے ۔ بیان میں پاکستانی میڈیا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ماضی میں فوجی حکومتوں نے بھی ایسے اقدامات کیے جن کی صحافیوں کی جانب سے مذمت کی گئی ۔ موجودہ حکومت کو جمہوریت کے سائے میں صحافیوں اورمیڈیا کے حقوق ضبط کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔