تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آئندہ 12گھنٹوں میں بلوچستان میں مزید بارشوں کا امکان

جنگ نیوز -
کوئٹہ …وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں آ ئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود جبکہ بیشتر علاقوں میں بارش ہونے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج صبح زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت وادی کوئٹہ میں33، دالبندین41،نوکھنڈی40.8، ژوب28،بارکھان30 ،سبی35، قلات29.5،خضدار32 لسبیلہ35،پنجگور36.5،پسنی31.5، جیونی31،تربت33اور گوادر میں30.5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران سبی ،قلات اورژوب ڈویژن میں موسم ابرآلود اور گرج چمک کے ساتھ چند ایک مقامات پر بارش جبکہ کوئٹہ، نصیرآبا اورمکران ڈویژن میں موسم ابرآلود رہیگا او ر ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.