5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
حکومت امدادی کاموں کیلئے عسکریت پسندوں سے مدد لے سکتی ہے، اخبار
جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک…پاکستان نے امریکا سے درجن سے زیادہ ہیلی کاپٹر،پیسہ،سامان اور رسد کا مطالبہ کر دیا۔حکومت پاکستان کی امدادی کاموں میں ناکامی کی وجہ سے پاکستانی حکام کیعسکریت پسندگروپوں سے مدد کی درخواست نے امریکا میں کھلبلی مچا دی۔امریکی اخبار’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق پاکستان میں وسیع پیمانے پر سیلاب کی تباہ کاریوں اوراس سے متاثر ایک کروڑ 40لاکھ افراد کی مدد کے لیے امریکا سے مدد چاہتا ہے۔پاکستان کی اس درخواست پر اس تشویش نے آگ چھڑک دی کہ حکومت ریلیف کے کام میں ناکام نظر آرہی ہے اور وہ عسکریت پسند گروپوں سے مدد کی اپیل کرسکتی ہے۔حکام کے مطابق پاکستان امریکا کی اس وقت مدد کر کے پاکستان میں امریکا مخالف جذبات کو کم کیا جا سکتا ہے۔امریکا نے اس سے قبل ہی گزشتہ دس دن سے افغان جنگ میں مصروف 6ہیلی کاپٹرز کو پاکستان میں امدادی کاموں کے لیے بھیج دیا ہے۔اس کے علاوہ فوج کے لیے پہلے سے تیا ر کیے گئے غذائی پیکیج اور4کروڑ ڈالر امداد دی ۔