تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امیتابھ بچن چیمپئینز لیگ ٹی 20 کے سفیر مقرر

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ کے کئی مقبول اداکاروں کی طرح بگ بی نے بھی کرکٹ کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ بالی وڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کو حال ہی میں چیمپئینز لیگ ٹوئنٹی توئنٹی کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی چینلESPNاور Star Sports کی جانب سے بگ بی کو یہ پیشکش کی گئی تھی جسے قبول کر کے بگ بی نے بھی کرکٹ کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کی اس نئی سیریز میں دنیا کی کامیا ب ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگی۔جب بگ بی سے پوچھا گیا کہ وہ کرکٹ کس طرح کھیلنا پسند کرتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ بائیں ہاتھ سے بولنگ کرواتے ہیں اور دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.