5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ان ہیلر کے استعمال دمے کے مریضوں میں پروسٹیٹ کینسر کا خدشہ
جنگ نیوز -
میلبورن …سی ایم ڈی…آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے سائنسدانوں کی جانب سے کیے گئے ایک حالیہ مطالعے کے مطابق دمہ کا شکار مریضوں میںInhaler کے استعمال سے پروسٹیٹ کینسر کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ایسے حضرات جو دمے کو قابو میں رکھنے کے لیے سانس کے ذریعے کھینچنے والےSteroidsکا استعمال کرتے ہیں ان میں عام مردوں کی بہ نسبت پروسٹیٹ کینسر کی رسولیاں پیدا ہونے کے خدشات 40فیصد زیادہ ہوجاتے ہیں۔سائنسی و طبی ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ دمے کا شکار وہ حضرات جو مخصوص قسم کا ان ہیلر Bronchodilator استعمال کرتے ہیں ان میں پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہونے کے36فیصد خدشات ہوتے ہیں۔ایک ہزار179مردوں پر کی گئی تحقیق کے تحت سامنے آنے والے نتائج کے مطابق پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا پائے جانے والے زیادہ تر مردوں کی طبی تاریخ میں دمے کا مرض اہم اور بنیادی کردار ادا کرتا نظر آیا ہے۔