تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

نیویارک : تین ائیر پورٹس پر اگلے ماہ سے فل باڈی اسکینر لگانے کی تیاریاں

جنگ نیوز -
نیو یارک…سی ایم ڈی…امریکا کے شہر نیویارک کے تین بڑے ائیر پورٹس پر اگلے ماہ مکمل باڈی اسکینر کی تنصیب کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔مکمل باڈی اسکینرز پر دنیا بھر کے مسافروں کی جانب سے بے پناہ تنقید کے باوجود اب نیویارک کے جان ایف کینیڈی ،لاگورڈیااور نیورک لبرٹی انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر مکمل باڈی اسکریننگ کی صلاحیتوں والے نئے باڈی اسکینر لگادیے جائیں گے۔ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے مطابق اگلے مہینے لگائے جانے والے ان باڈی اسکینرز کی بنیادی وجہ بڑھتے ہوئے دہشت گردی خطرات کے باعث ائیر پورٹس پر سیکیورٹی انتظامات کو سخت کرناہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.