تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جیو اور جنگ گروپ زرداری حکومت کے غضب کا شکار ،خلیجی اخبار

جنگ نیوز -
دبئی…فارن ڈیسک…پاکستانی قوم کو صدر آصف علی زرداری پر جوتے پھینکنے کی بریکنگ نیوز کی بہت بھاری قیمت جیو نیوز پر پابندی کی صورت ادا کرنی پڑی، پاکستان کے سب سے بڑے ٹی وی چینل جیو نیوز اور اس کے اخبارات، جنگ اور دی نیوز کو زرداری حکومت کے غضب کا شکار ہونا پڑا۔ یہ بات خلیجی اخبار’گلف نیوز‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی ہے۔ اخبار کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دورہٴ برطانیہ سے قبل بھی اپنے آپ کو میڈیا میں شہہ سرخیوں میں جگہ دی جب پوری قوم ان کے دورے کی مخالفت کر رہی تھی اور دورے کے اختتام پر بھی اپنے آپ کو ہیڈ لائنز میں رکھا جب ایک معمر شخص نے ان پر جوتے پھینکے جو خطا ہوگئے۔ برمنگھم کا واقعہ ویڈیو فوٹیج کے انتظار میں ہی تھا کہ اس بریکنگ نیوز سے پاکستانی قوم کو یہ بھاری قیمت چکانی پڑی کہ پنجاب اور سندھ میں جیو کی نشریات کو بند کردیا گیا اور نامعلوم افراد نے کیبل آپریٹرز کو سنگین دھمکیاں دیں۔ ملک کے بااثر کیبل آپریٹرز کے مطابق پولیس حکام اور نامعلوم افراد نے انہیں جیو کی نشریات بند کرنے کا حکم دیا ہے۔زیادہ تر کیبل آپریٹرز نے ان کی بات ماننے سے انکار کیا۔ تاہم سندھ کے کئی حصوں پر نشریات کو بند کر دیا گیا۔دی نیوز اور جنگ کے اخبارات لوٹ لیے گئے اور ان کو نذرآتش کردیا گیا۔ کراچی پولیس نے ان حملہ آوروں کے خلاف کیس رجسٹر کرنے سے انکار کردیا۔اخبار کے مطابق ملک بھر کے صحافی اس پر سراپا احتجاج ہیں،خیبر سے کراچی تک عوام حکومتی اقدام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ گلف نیوز کے مطابق پی پی پی کے سینیٹر صفدر عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی کار کردگی کی بجائے سچ کی آواز کو دبانے کے لیے غنڈہ گردی کے طریقے استعمال کر رہی ہے۔ جبکہ صدارتی ترجمان نے اس واقعے کی تردید کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.