5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بلوچستان: ضلع ہرنائی میں 250گھر سیلابی ریلے میں بہہ گئے
جنگ نیوز -
ہرنائی … بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلے سے 250سے زائد مکان اور دکانیں گرگئیں، بڑے پیمانے پر زرعی اراضی بھی متاثر ہوئی۔ضلع ہرنائی میں شدید بارشوں کے باعث پلسانی بند ٹوٹنے سے سیلابی ریلاشہر میں داخل ہوگیا،جس نے شہر میں تباہی مچا دی سیلابی ریلے سے ہرنائی شہر میں250 سے زائد مکان اور دکانیں گرگئیں جبکہ بڑے پیمانے پر زرعی اراضی بھی متاثرہوئی اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ہرنائی میں متاثرین سیلاب نے امداد اور بحالی کی کارروائیوں کے نہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے دفترکے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اورڈپٹی کمشنر کے دفتر کا گھیراؤکیا۔