5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
رمضان المبارک: سندھ میں جامع سکیورٹی پلان بنانے کی ہدایت
جنگ نیوز -
کراچی …انسپکٹر جنرل پولیس سندھ نے پولیس افسران کو ہدایت جاری کردیں ہیں کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کی جاں ومال کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے جامع سیکورٹی پلان اختیار کیا جائے۔آئی جی سندھ سلطان صلاح الدین بابر خٹک کی جانب سے پولیس افسران کو ہدایت جاری کی گئیں ہیں کہ رمضان المبارک میں اسنیپ چیکنگ اور گشت کا نظام موئثر بنایا جائے،جبکہ مساجد،امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر تراویح کے اجتماعات کی سیکورٹی پرخصوصی توجہ دی جائے،آئی جی سندھ کے مطابق عوام کی جان ومال کے تحفظ پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گئی۔انھوں نے پولیس افسران کو ہدایت دیں کہ رمضان المبارک میں لگنے والے بازاروں کی سیکورٹی پلان کو بھی حکمت شکل دی جائے۔