تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چین قیدیوں سے ترقیاتی منصوبوں میں مشقت لیتا ہے، رپورٹ

جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک…چین تیسری دنیا کے ممالک میں اپنے منصوبوں پر قیدیوں سے مشقت لے رہا ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ قیدی چین کی جیلوں میں ہیں۔ ڈومینیکا کے اخبار newsdominica کے مطابق چین نے اپنی جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش سے زیادہ دباوٴ کو کم کرنے کا انوکھا طریقہ نکا لا ہے۔چین ان قیدیوں کو ترقی پزیر ممالک میں اپنے منصوبوں پر مزدورں کے طور پر استعمال کررہاہے۔دنیا میں سب سے زیادہ پھانسی گھاٹ پر لٹکانے میں سرفہرست ملک چین جو دنیا کے تمام ممالک سے تین گنا زیادہ پھانسی دیتا ہے۔چین کی جیلوں میں سب سے زیادہ قیدی ہیں ۔لندن کے کنگ کالج کے بین الاقوامی سینٹر فار پرزن کی 2009کی رپورٹ کے مطابق چین کی جیلوں میں15لاکھ 70ہزار قیدی ہیں۔دیگر ممالک میں اپنے منصوبوں پر قیدیوں سے مزدوری چین کے خلاف ایک اور ایشو کھڑا ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.