تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پیپلزپارٹی کے جیالوں کا جیواور جنگ کے دفاتر کا محاصرہ، پتھراؤ

جنگ نیوز -
کراچی … پاکستان پیپلز پارٹی جس کے قائدین آزادی رائے و آزادی اظہار کا راگ الاپتے نہیں تھکتے اور جمہوریت کے علمبر دار کہلاتے ہیں لیکن انہی کی حکومت میں عوام کو اطلاعات تک رسائی سے روکا جارہاہے۔صدر آصف علی زرداری پر جوتا پھینکنے کی خبر نشر کرنے کی پاداش میں جیو نیوز کی کیبل نیٹ ورک پر بندش کے بعد اب جمہوریت کی متوالی اسی جماعت کے کارکنوں نے جیو نیوز کے دفاتر کا گھیراؤ کرلیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے جھنڈے اٹھائے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد آئی آئی چندریگر روڈ پر جمع ہوکر نہ صرف جیو نیوز کی عمارت کا محاصرہ کرلیا اور پتھراؤ کیا گیاہے۔ پیپلز پارٹی کے کارکن جیو نیوز اور جنگ گروپ کے خلاف شدید نعرے لگارہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ مزید جیالوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جیالوں کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ملک کی مصروف ترین شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ بری طرح بلاک ہوگیا اور دفاتر میں موجود افراد محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.