5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ترکی : عراق سے آنیوالی تیل کی پائپ لائن دھماکے سے تباہ ،دو افراد ہلاک
جنگ نیوز -
ترکی : عراق سے آنیوالی تیل کی پائپ لائن دھماکے سے تباہ ،دو افراد ہلاک
انقرہ…ترکی میں مشتبہ باغیوں نے عراق سے آنے والی تیل کی پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے باعث دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو ا ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوب مشرقی ترکی میں مشتبہ کرد باغیوں نے عراقی کرد تیل کے پائپ لائن کے ایک حصہ کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا اور بڑے پیمانے پر آگ بڑھک اٹھی ۔حکام کے مطابق صوبہ سرناک میں دھماکے کے وقت موقع پر دو کار موجود تھے جس میں سے ایک میں ہلاک شدگان سور تھے اور واقع دہشت گرد حملہ ہے ۔رپوٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں کرد باغیوں نے حملوں میں اضافہ کیا ہے ۔