5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہورمیں بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج
جنگ نیوز -
لاہورمیں بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج
لاہور…لاہورکی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مین فیروز پور روڈ بلاک کردیا۔احتجاج چونگی امرسدھو کے قریب فیروز پور روڈ پر کیا گیا۔مظاہرین رات گئے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے سڑک پرآگئے اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین نے حکومت اور لیسکو حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ان کا کہنا تھا کہ سات گھنٹے سے بجلی کی معطلی پر مجبوراًانھیں احتجاج کیلئے سڑکوں پر آناپڑا جبکہ متعلقہ ایس ڈی او لیسکو نے اپنا فون تک بند کردیاہے۔اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے مظاہرین کومنتشر کرکے ٹریفک بحال کروادی۔