تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستانی میں سیلاب کی صورتحال پر وائٹ ہاؤس میں اجلاس

جنگ نیوز -
پاکستانی میں سیلاب کی صورتحال پر وائٹ ہاؤس میں اجلاس

واشنگٹن…پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر وائٹ ہاؤس میں خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں پاکستانی سفیر حسین حقانی، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل جیمز جونز اور پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک نے شرکت کی۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل جیمز جونز کا کہنا تھا کہ امریکا مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان کی بھرپور مدد کریگا ، اور پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا جائیگا، جنرل جیمز جونز کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے اور پاکستانی عوام کی قربانیاں بھلائی نہیں جا سکتیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.