تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی: لانڈھی میں سات سالہ بچی کو اغوا کر کے قتل کر دیاگیا

جنگ نیوز -
کراچی: لانڈھی میں سات سالہ بچی کو اغوا کر کے قتل کر دیاگیا

کراچی…کراچی کے علاقے لانڈھی میں سات سالہ بچی کو اغوا کر کے قتل کر دیاگیا۔ ملزمان نے پچاس ہزار روپے تاوان طلب کیا تھا۔پولیس کے مطابق لانڈھی نمبر دو کی کرسچن کالونی کی رہائشی صائمہ کی اکلوتی بیٹی مسکان عرف چڑیا۔ پیر کی دوپہر کو گھرکے باہر سے لاپتاہو گئی۔ اگلے روز ملزمان نے فون کر کے اہل خانہ سے پچاس ہزار روپے تاوان کامطالبہ کیا لیکن تاوان کی ادائیگی سے قبل ہی بچی کو قتل کر کے لاش ملیرندی میں پھینک دی۔ علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر پولیس نے لاش اٹھا کر سول اسپتال پہنچائی جہاں سے ورثا کے حوالے کر دی گئی۔بچی کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور ماں کئی گھنٹے تک سکتے میں رہی۔ صائمہ کی چار سال قبل اپنے شوہر رابرٹ سے علیحدگی ہو گئی تھی اورمسکان اس کی اکلوتی بیٹی تھی۔لواحقین نے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.