5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسرائیلی وزیر اعظم کو دو دنوں میں دو مرتبہ اسپتال منتقل
جنگ نیوز -
اسرائیلی وزیر اعظم کو دو دنوں میں دو مرتبہ اسپتال منتقل
مقبوضہ بیت المقدس…اسرائیل کے وزیر اعظم کو دو دنوں میں دو مرتبہ اسپتال منتقل کیا گیا۔اسرائیل کے سرکاری ریڈیوکے مطابق وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کو بائیں پاں کے تلوے میں ورم آنے کی وجہ سے مقبوضہ بیت المقدس کے اسپتال لے جایا گیا۔ اس سے قبل انھیں اتوار کی صبح کو معمول کے معائنے کے لیے بھی اسی اسپتال منتقل کیاگیا تھا۔ڈاکٹرزکاکہناہے کہ نتن یاہو کا طبی معائنہ کیاگیا ہے ۔ ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔تاہم ڈاکٹروں نے انھیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔