5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور:فلم اور ٹی وی سے وابستہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز شو
جنگ نیوز -
لاہور:فلم اور ٹی وی سے وابستہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز شو
لاہور…فلم اور ٹی وی سے وابستہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے لاہورمیں ایکسی لینس ایوارڈز شو کا انعقاد ہوا،جس میں فن کاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ کیا ۔ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام ہونے والے تقریب کا آغاز گلوکارعنایت عابد کی پرفارمنس سے ہوا، انہوں نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کی مقبول غزل گا کرانہیں خراج تحسین پیش کیا ،اس موقع پرایک برائیڈل شو بھی ہوا، جس میں دلکش ملبوسات پہنے نئی ماڈلز نے کیٹ واک کی، دلفریب روشنیوں سے سجی اور دو گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس تقریب میں گلوکارہ راگنی اور قوال شیر میاں داد کی پرفارمنس پر حاضرین نے خوب داد دی،اسٹیج رقاصاؤں نادیہ علی ،ماہ زیب اور دیگر نے اپنے دلفریب رقص سے تقریب میں سماں باندھ دیا۔