تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دیامر: سیلاب نے تباہی مچادی،150افراد لاپتہ،30لاشیں نکال لی گئیں

جنگ نیوز -
دیامر: سیلاب نے تباہی مچادی،150افراد لاپتہ،30لاشیں نکال لی گئیں

دیامر…گلگت بلتستان کے ضلع دیامرمیں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے بعدآنے والے سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔متعدد افراد ہلاک اور150افراد لاپتا ہوگئے۔ہلاک ہونے والے30افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ضلع دیامر کے علاقے چلاس کے قریب گیز بالامیں آسمانی بجلی گرنے سے بڑے پیمانے پرتباہی آئی ہے۔مٹی کے تودے گرنے سے مقامی ندی میں سیلاب آگیا جس میں علاقے کے دوسوسے زائد مکانات بہہ گئے جبکہ متعدد افراد بھی سیلاب میں بہہ کرہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے تیس افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔علاقے میں اب بھی 150افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔سیلاب سے گیز بالاکا مرکزی رابطہ پل بھی بہہ گیا ہے جس کے باعث علاقے کازمینی رابطہ منقطع ہوگیاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.