تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امریکا: الاسکا میں چھوٹاطیارہ گر کر تباہ ،سابق سینیٹر سمیت5 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا کی ریاست الاسکا میں ایک چھوٹاطیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔سابق سینیٹر سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔ حادثے میں امریکی خلائی ادارے ناسا کے سابق صدر اور ان کے جواں سال بیٹے سمیت چار افراد زخمی ہوئے ۔طیارے میں پائلٹ سمیت نوافرادسوارتھے۔الاسکا کے گورنر سین پارنیل کے مطابق طیارہ کو حادثہ ریاست کے شمال مغربی علاقے میں پیش آیاجس کے نتیجے میں 86 سالہ سابق امریکی سینیٹر ٹیڈ اسٹیونس سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں میں امریکی خلائی ادارے ناسا کے سابق صدر اور شمالی امریکا کے یورپین ایروسپیس کے چیف سین اوکیفی اور ان کابیٹابھی شامل ہیں ۔جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.