تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مصرمیں نجی طیارہ ساز کمپنی کی منفرد ٹرانسپورٹ سروس

جنگ نیوز -
انقرہ ... مصرکی ایک نجی طیارہ ساز کمپنی نے بین الاضلاعی فلائنگ ٹیکسی کی منفرد ٹرانسپورٹ سروس متعارف کرائی ہے۔کمپنی کے چیئرمین وائل المعداوی نے کہا ہے کہ کم مسافت کی ٹرانسپورٹ سروس کے لیے ہیلی کاپٹر طرز کے چھوٹے طیارے متعارف کرائے ہیں۔انھیں "ٹیکسی جہاز" کا نام دیا گیا ہے۔نئی سروس شروع کرنے کا مقصدبیش قیمت بسوں کی خریداری سے بچنااور شہروں اوراضلاع کے درمیان ٹریفک کے ہجوم میں کمی لانا ہے۔انھوں نے بتایا کہ ٹیکسی طیاروں کے کرائے عام بسوں جتنے ہی رکھے گئے ہیں۔مصر کے ایوان صنعت وتجارت کے چئیرمین نبیل فرید حسنین نے ایک عربی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہابتدائی طور پرپانچ ٹیکسی طیاروں کی سروس اگرچہ ضرورت کے لیے تو ناکافی ہے تاہم سستی اورتیزرفتارٹرانسپورٹ سروس کی جانب یہ پہلاقدم ہے ۔جس سے مختلف شہروں کے درمیان مستقل سفرکرنے والے تاجروں کے علاوہ عام افرادبھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.