تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

نیوزی لینڈ متاثرین سیلاب کے لیے دس لاکھ ڈالر فراہم کرے گا

جنگ نیوز -
ولنگٹن…فارن ڈیسک… نیوزی لینڈ پاکستان کے سیلا ب متاثرین کی امداد کے لیے یونیسیف ریلیف فنڈ کو دس لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، نیوزی لینڈ اس سے قبل بھی پاکستان میں دیگر امدادی ایجنسیوں کے لیے دس لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کر چکا ہے، یونیسف نے نیوزی لینڈ حکومت کے اس اقدام کو خوش آمدید کہا ہے۔نیوزی لینڈ کے اخبار کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے متاثرین کی مدد کے لیے یونیسف کے امدادی کام میں دس لاکھ ڈالر اس دس لاکھ امداد سے علیحدہ ہے جو ولنگٹن نے پاکستان میں دیگر امدادی ایجنسیوں کے لیے فراہم کیے ہیں۔یونیسف پاکستان میں 5لاکھ سے زیادہ افراد کو صاف پانی فراہم کر رہی ہے اور80سے زیادہ ٹیوب ویل کو بحال کیا ہے، جس سے6لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ہزاروں ہائیجن کٹ،صابن اور پانی کو صاف کرنے والی ادویات بھی تقسیم کی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.