تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

میٹھی چیزیں سرطان کی زبردست نشونما کرتی ہیں، انکشاف

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سینٹرل مانیٹرنگ…سرطان سے متعلق تحقیق کرنے والے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ میٹھی چیزیں کھانے سے سرطان کی زبردست نشونما ہوتی ہے۔ لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں کی گئی تحقیق کے مطابق ٹیومرکے خلیوں کو مختلف چیزوں میں شوگر کی قسمیں fructose اور گلوکوز دی گئیں جس سے پتہ چلا کہ fructose لینے والے خلیوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا چلا گیا۔ڈاکٹر Anthony Heaney کی قیادت میں تحقیق کرنے والی ٹیم نے اپنی یہ کاوش Cancer Research نامی جریدے میں شائع کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ثابت ہوا کہ جو افراد کسی بھی قسم کے ٹیومر میں مبتلا ہیں انہیں غذا دینے میں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ایسے مریضوں کو کسی بھی طرح وہ چیزیں چاہے پھل ہی کیوں نہ ہوں ، نہ دی جائیں جن میں fructose موجود ہو۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.