تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

زیادہ دوست رکھنے والے افراد طویل عرصے زندہ رہتے ہیں، تحقیق

جنگ نیوز -
واشنگٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…امریکی ریاست شمالی کیرولینا کی یونیورسٹی نے برگھم ینگ یونیورسٹی کے ساتھ کی گئی مشترکہ تحقیق کے بعد کہا ہے کہ جن افراد کے دوست زیادہ ہوتے ہیں وہ جیتے بھی زیادہ ہیں۔رسالے PLoS Medicineمیں شائع تحقیق کے مطابق 3لاکھ افراد پر148قسم کی تحقیق کی گئیں جن کے مطابق جن افراد کے دوست اور سماجی صلاحیتیں کم ہوتی ہیں ان کے جلدی مرنے کے امکانات50فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ سست، کاہل اور زیادہ وزن والے افرادمیں بھی جلد موت کا شکار ہونے کے امکانات پائے جاتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.