تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سوناکشی نے اپنا پہلا چیک سلمان خان کی رفاہی تنظیم کو عطیہ کر دیا

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ کی نئی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے فلمی کیریئر کا پہلا چیک سلما ن خان کی رفاہی تنظیم ’بینگ ہیومن فاؤنڈیشن‘ کو عطیہ کر دیا ہے۔سوناکشی کا کہنا ہے کہ یہ تنظیم خیرات کے لیے میرا پہلا انتخاب ہے کیونکہ سلمان خان مکمل طورپر فاؤنڈیشن کے ساتھ ہیں اور وہ ہمیں بھی فاؤنڈیشن کی مدد کرنے کو کہتے رہتے ہیں۔سوناکشی نے امید ظاہر کی کہ ان کی جانب سے کی جانے والی امداد ضرورت مندوں کی زندگی کے لیے سود مند ثابت ہوگی۔سوناکشی کی پہلی فلم ”دبنگ“ جس میں وہ سلمان خان کی ہیروئن کے طور پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گی،10ستمبر کو ریلیز ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.