5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ایرانیوں نے امریکی فوجیوں کیلئے اجتماعی قبریں تیار کر لیں
جنگ نیوز -
تہران…امریکا ایران پر حملہ کرے گا۔ جب کرے گا۔ ایرانیوں نے ابھی سے امریکی فوجیوں کی اجتماعی قبریں تیار کرلی ہیں۔امریکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں اسلامی انقلابی گارڈز کے سابق کمانڈر جنرل حسین کنعانی مقدم نے بتایا کہ بڑی تعداد میں اجتماعی قبریں ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں تیار کی گئی ہیں۔ یہ وہی مقام ہے جہاں اسّی کی دہائی میں ایران عراق جنگ میں مرنے والے عراقی فوجیوں کی لاشیں دفنائی گئی تھیں۔جنرل مقدم کا کہنا تھا کہ صدام حسین کے سپاہیوں کو دفنانے کیلئے جو اجتماعی قبریں استعمال ہوئیں انھیں دوبارہ تیار کیا گیا ہے۔ تاکہ جنگ کی صورت میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کو دفن کیا جاسکے۔اجتماعی قبروں کی کھدائی حال ہی میں امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن کے اُس بیان کا جواب ہوسکتا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ایران پر حملہ کرنے کا ہنگامی پلان تیار کرلیا گیاہے۔