تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بالی وڈ فلم ’عائشہ‘ کا ایک ہفتہ میں260ملین کا بزنس

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ کی کامیڈی فلم ”Aisha“ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتہ260ملین روپے کا بزنس کر کے باکس آفس پر اپنی حکمرانی قائم کردی ہے۔ اس فلم میں ابھے دیول کے ساتھ انیل کپور کی بیٹی سونم کپور نے اہم کردار ادا کیا ہے۔فلمAishaگزشتہ ہفتہ بھارت کے 475سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی اور اپنی نمائش کے بعد 135سنیما گھروں کی صورتحال یہ تھی کہ وہاں تل دھرنے کی جگہ بھی باقی نہ رہی۔ برطانوی ناول ”ایما“ سے ماخوذ فلم Aisha کو سونم کی چھوٹی بہن ریہا کپور نے پروڈیوس کیا ہے۔بطور پروڈیوسر ریہا کی یہ پہلی فلم ہے جو انہوں نے اپنے والد انیل کپور کی فلم کمپنی کے بینر تلے بنائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.