5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور ہائیکورٹ:جیو نیوز اور اے آر وائی کی بندش کے خلاف درخواست
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . .لاہور ہائی کورٹ میں جیونیوز اوردیگر چینلز کی بندش کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے جس پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا گیاہے۔بیرسٹراقبال جعفری کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹی وی چینل کو بند کرنا اور اخبارات کے بنڈل جلانا بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے، عدالت میڈیا پر پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے چینلز کی بندش اور اخبارات جلانے والوں پر مقدمات درج کروائے۔درخواست گذار کے مطابق صدر زرداری اور گورنر سلمان تاثیر عوام کو بنیادی حق سے محروم رکھنا چاہتے ہے ۔