5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نواتا جزیرے میں آج بھی زلزلے کے جھٹکے ،شدت6ریکارڈ کی گئی
جنگ نیوز -
نیو یارک . . . . . . . . امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق بحرالکاہل میں موجود ونواتا جزیرے میں آج بھی شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ ریکارڈ کی گئی ہے۔گذشتہ روز بھی ونواتا میں 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد ونواتا کے پورٹ ویلا میں نو عشریہ دو انچ اونچائی سونامی آئی۔تاہم ماہرین کا کہنا تھا کہ اس سے بھی اونچی سونامی کی لہریں دوسرے علاقوں میں آسکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق زلزلہ 60 کلومیٹر زیر سمندر آیا تھا ۔