تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امن و امان میں ناکامی : سندھ حکومت مستعفی ہوجائے، سنی اتحاد کونسل

جنگ نیوز -
کراچی …سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ وفاق اور حکومت سندھ کراچی میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں امن و امان کی ناکامی پر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم سے کہا کہ اس وقت پاکستان مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے عوام جن مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں یہ سب حکمرانوں کی بداعمالیوں کا نتیجہ ہے جو عوام بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری سیلاب نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل سیلاب ذدگان کی بحالی اور انکی ضروریات کرنا اپنا فرض سمجھتی ہے ۔اسی لئے ان کی بحالی کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں سنی اتحاد کونسل نے ریلیف کیمپ قائم کردیئے ہیں۔اس موقع پر سنی اتحاد کے مرکزی رہنما ثروت اعجاز قادری،حاجی حنیف طیب سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے پریس کانفرنس میں حکومت کی جانب سے جیو نیوز کی نشریات کی بندش کی بھی مذمت کی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.