تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاک فوج اور فضائیہ کی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری

جنگ نیوز -
راولپنڈی…پاک فوج اور پاک فضائیہ کی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ کالام ، بحرین ، مدین ، چپریال اور شاہ پور سے 1417 سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق نوشہرہ ، چار سدہ ، بشی گرام ، شنکئی اور دیگر علاقوں میں کھانے کے 10 ہزار 830 پیکٹ تقسیم کیے گئے ، گیارہ ٹن خوراک ، چاول کے ایک ہزار پیکٹ اور 30 شیلٹر بھی سیلاب زدگان میں تقسیم کیے گئے ، پاک فوجکی طرف سے قائم فیلڈ اسپتالوں میں 23 سو مریضوں کا علاج کیا گیا ، پاک فوج اب تک ایک ہزار ٹن سے زائد راشن تقسیم کر چکی ہے، فوج سوات ، دیر اور چترال میں پی ٹی سی ایل کی 28 ایکسچینج پر بھی کام کر رہی ہے۔پاک فضائیہ کے بیان کے مطابق پاک فضائیہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے ،ا سکردو اور گلگت میں پھنسے افراد کو سی 130 کے ذریعے نکالا جا رہا ہے ، آج سی 130 کے ذریعے غیر ملکیوں سمیت 150 افراد کو اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے، گزشتہ دو روز میں چار لاکھ 59 ہزار 166 پاونڈ وزنی امداد سامان سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچایا گیا ہے ، سی 130 کے زریعہ44 کشتیوں کو سیالکوٹ اور سکھر بھیجا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.