5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ڈاکٹرز وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے وہ میدان میں آئیں، شہبازشریف
جنگ نیوز -
رحیم یارخان…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میڈیکل اسٹوڈنٹس اور ڈاکٹرز سے سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وبائی امراض سے بچاؤ کے لئے وہ میدان عمل میں آئیں۔رحیم یار خان کے متاثرہ علاقے کے دورے کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے متاثرہ علاقوں میں پانی اترنے کے بعد بڑے پیمانے پر وبائی امراض پھوٹنے کا امکان ہے جس کی روک تھام کیلئے طبی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ جن علاقوں میں سٹرکیں کٹ جانے سے میڈیکل ٹیمیں نہیں پہنچ سکتیں،وہاں ہیلی کاپٹر سے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے ۔وزیر اعلیٰ نے جام پور اور کوٹ ادو میں متاثرین کے کیمپوں کا دورہ کیا اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ متاثرین کی امداد میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔