5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ماہ رمضان میں فلموںکیشوٹنگ ، ڈبنگ رات کے اوقات میں ہوں گی
جنگ نیوز -
کراچی …فرقان احمد یوسفی… رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر اسٹوڈیوز میں فلموں کی شوٹنگ اور ڈبنگ کیلئے شیڈولز ترتیب دیئے جا رہے ہیں اس سلسلے میں فنکاروں اور فلمسازوں نے فیصلہ کیا ہے کہ زیادہ تر شوٹنگ اور ڈبنگ رات گئے ہوا کریں گی ۔ اس دوران ماہ رمضان میں صرف ان فلموں کی شوٹنگ کو ترجیح دی جائے گی جو صرف عید پر نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی ۔ دوران رمضان کراچی میں کوئی بھی اسٹیج ڈرامہ اور میوزیکل پروگرام پیش نہیں کیا جائے گا جبکہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام تھیٹرز رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بند ہو جائیں گے۔ جس کے بعد عیدالفطر پر پیش کئے جانے والے ڈراموں کی ریہرسل کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ عیدالفطر کی فلموں کو مکمل کرنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں اور ان دنوں رات دن فلموں کی شوٹنگز جاری ہیں۔ لالی وڈ کی معروف اداکارہ صائمہ اپنے شوہر سید نور کے ساتھ عمرہ کرنے جارہی ہیں۔ صائمہ اور سید نور رمضان المبارک کے بیشتر ایام سعودی عرب میں گزاریں گے اور عید الفطر سے چند روز قبل وطن واپس پہنچیں گے۔