5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
گلگت میںآسمانی بجلی سے ہونیوالی ہلاکتوں پرالطاف حسین اظہار افسوس
جنگ نیوز -
لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گلگت ضلع دیامیر کے نواحی گاوں گیس بالا میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں متعدد افراد کی ہلاکتوں پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایم کیو ایم سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ اس قدرتی واقعہ پر مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔