5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور: سحری کے وقت ہوٹلوں پر خاصا رش دیکھنے میں آیا
جنگ نیوز -
لاہور. . . .. . .. .. . .لاہور میں ماہ رمضان کی پہلی سحری کا اہتمام روائتی جوش و جذبے سے کیا گیا۔سحری کے وقت ہوٹلوں پر خاصا رش دیکھنے میں آیا۔ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان ہوتے ہیں لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ گھروں میں سحری کے لئے سامان کی خریداری شروع کر دی۔جبکہ سحری کے وقت لاہور کے ہوٹلوں پر رش بڑھ گیا اور روائتی پراٹھے اور لسی کی تیاریاں شروع ہو گئیں ۔اوریہ سلسلہ سحری کے اوقات ختم ہونے تک جاری رہا۔کئی مقامات پر لوگوں نے اہل خانہ اور بچوں کے ساتھ گھروں کی بجائے ہوٹلوں پر روائتی کھانوں کو ترجیح دی۔جبکہ کچھ لوگ گھروں میں سحری کی تیاری کرنے کی بجائے ہوٹلوں سے خریداری کرتے نظر آئے۔