5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی سے جدہ جانیوالی فلائٹ پی کے731 ساڑھے چھ گھنٹے تاخیر
جنگ نیوز -
کراچی.. . . . . . . . راچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے731 ساڑھے چھ گھنٹے لیٹ ہوگئی ہے۔ جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی سے جدہ جانے والی فلائٹ میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث مسافر بے یارو مددگار پڑے ہیں۔ کراچی ائیرپورٹ سے مسافروں نے جیو نیوز کو فون کال کرکے بتایا کہ فنی خرابی کے کا کہہ کر اب تک تین دفعہ ٹائم تبدیل کیا جاچکا ہے عمرہ کے لئے جانے والے مسافر بے یار ومددگارہیں کوئی پوچھنے والا نہیں مسافروں نے بتایا کہ جدہ جانے والے کل500 مسافر ہیں جن میں بوڑھے، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں مسافروں نے بتایا کہ عمرے کے لئے جانے والے300 سے زائد مسافر حالت احرام میں ہیں۔ جبکہ پی آی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلائیٹ ٹیکنیکل ہونے کے باعث روکی گئی، اب یہ ڈیڑھ بجے روانہ ہوگی پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی کے 731 شام ساڑھے6 بجے روانہ ہونا تھی ، خرابی دور ہوگئی ہے اب ایک بج کر 30 منٹ پر روانگی یقینی ہے۔