5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکی صدر اوباما کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . .. . ... . .امریکی صدر اوباما نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مقدس ماہ پر نیک خواہش کے اظہار کے طور پر وائٹ ہاؤس میں اِس ہفتے افطار ڈنر کا اہتمام کریں گے۔ایک بیان میں اوباما نے اپنی اور اپنی اہلیہ کی جانب سے امریکا سمیت دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو رمضان کریم کی مبارک باد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جس دنیا کی ہم تعمیر چاہتے ہیں اور جن تبدیلیوں کے ہم خواہشمند ہیں اس کا آغاز ہمارے دلوں کے اندر اور ہماری کمیونٹی میں ہوتا ہے۔ رمضان ہمیں دوسروں کیلئے ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ اور ساتھ ہی اسلام کے اُن زریں اصولوں کی یاد دلاتا ہے جس کی بنیاد پر اس نے تمام انسانیت کیلئے انصاف، ترقی، برداشت اور عظمت و وقار کے فروغ میں کردار ادا کیا۔ اوباما نے کہا کہ رمضان ہمیں یہ یاد دہانی بھی کراتا ہے کہ اسلام امریکا کا ہمیشہ سے اہم حصہ رہا ہے۔ اور امریکی مسلمانوں نے ملک کیلئے انتہائی غیرمعمولی خدمات انجام دی ہیں۔