5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان کونسل آف ڈیلس فورٹ ورتھ کے تحت یوم آذادی کی تقریب
جنگ نیوز -
پاکستان کونسل آف ڈیلس فورٹ ورتھ کے تحت یوم آذادی کی تقریب
ڈیلاس…راجہ زاہد اختر خانزادہ…پاکستان کونسل آف ڈیلس فورٹ ورتھ کی جانب سے پاکستان کے یوم آذادی کے سلسلے میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں دونشستیں منعقد کی گئیں۔فکری نشست میں پاکستان یوم آذادی کے حوالے سے مکالمے پیش کئے گئے ۔اس تقریب کی صدارت پاکستان کے سابق سفیر احسانی نے کی ۔تقریب میں انہوں نے تحریک پاکستان کے کارکنوں ،ادیبوں اور دانشوروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔جنمیں خلیق قریشی،نور امروہی ،ناہید شاد،دیس فیاض حسن،آفتاب صدیقی،اقبال حید ر ،اکرما خان عرفان علی اور سعید قریشی شامل تھے۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی آذادی میں ان کے بزرگوں کی عظیم قربانیاں شامل ہیں ۔اس لئے ہمیں آذادی کی قدر کرنی چاہئیے۔دوسری نشست میں یوم پاکستان کے حوالے سے مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ۔جس کی صدارت ہیوسٹن کے معروف شاعر خواجہ خالد نے کی ۔جبکہ تقریب کی نظامت کونسل کے جنرل سیکریٹری سعید قریشی نے کی ۔جن شعراء نے اپنا کلا م پیش کیا ان میں کرامت گردیزی،اقبال حیدر ،نادر درانی ،ڈاکٹر عامر سلیمان ،نور امروہی ،مسعود قاضی ،قطب علی ،شوکت قادری،زہرہ چشتی ،ناہید شاداور نظام الدین پردیسی شامل ہیں۔شعراء نے وطن کی محبت میں اپنی شاعری سے پاکستان کی آذادی کا نقشہ کھینچتے ہوئے موجودہ افراتفری اور دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی اور بتایاکہ ہم قائداعظم محمدعلی جناح کے رہنما اصولوں سے ہٹ گئے ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں موجودہ نسل کو قائد کے اصولوں پر چلنے کی تلقین کی۔ڈاکٹر عامر سلیمان کی وطنکی محبت سے بھرپور شاعری کو حاضرین نے خوب سراہا اور انہیں دیر تک داد دیتے رہے۔خواجہ خالد اور کرامت گردیزی نے بھی محفل کو لوٹ لیا۔قاضی مسعود کوبھی ان کی دلفریب شاعری پر زبردست داد ملی۔اس موقع پر پاکستان کرسچین کمیونٹی کے سلیم دل نے پاکستانی گیت گیا ۔آخر میں پاکستان کونسل آف ڈیلس فوٹ ورتھ کے صدر اے کے خان نیتمام حاضرین کا شرکت پرشکریہ ادا کیا ۔