تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ڈیلس:پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹیکساس کے تحت جشن آذادی میلہ

جنگ نیوز -
ڈیلس:پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹیکساس کے تحت جشن آذادی میلہ

ڈیلاس …راجہ زاہد اختر خانزادہ…ٹیکساس میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائند ہ تنظیم پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹیکساس کے تحت ڈیلس کے فلیگ لیول پارک میں عظیم الشان جشن آذادی میلے کا اہتمام کیاگیا ۔جس میں مختلف موضوعات کے اسٹالز لگا ئے گئے۔جبکہ پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار سعود اور ان کی ٹیم نے خصوصی طور پر اس میلے میں شرکت کی ،میلے میں عوام کی دلچسپی کیلئے ریفل ٹکٹ بھی رکھے گئے ۔جس میں پاکستان آنے جانے کا ہوائی ٹکٹ ،موٹر سائیکل سمیت متعدد قیمتی انعامات شامل تھے ۔میلے میں پاکستا ن ایسوسی ایشن کی خصوصی درخواست پر اسلامک ریلیف اور ہیلپنگ ہینڈ یو ،ایس،اے کی جانب سے سیلاب ذدگان کی امداد کیلئے کیمپ بھی لگائے گئے۔پاکستانی کمیونٹی کی اکثریت نے فلاحی تنظیموں کو دل کھول کر اپنے عطیات دئیے۔میلے میں اداکاروں ،گلوکاروں اور ایسوسی ایشن کے رہنماؤں جان حامد ،شارق حامد نے اسٹیج سے سیلاب ذدگان کی امداد کیلئے اعلانات بھی کئے کہشرکاء سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر امداد کریں۔میلے میں 15ہزار کے قریب افراد شریک ہوئے اور قرب وجوار کی شاہراہوں پر ٹریفک بھی جام ہوگیا ۔تقریب میں ملی نغمے پیش کئے گئے جن پر شرکاء جھوم اٹھے ۔جبکہ بچوں کی تفریح کیلئے بھی میلے میں خصوصی انتظامات کئے گئے۔پاکستان پرچموں کے رنگوں سے مزین لباس میں ملبوس بچے گھڑسواری اور کھیل کود میں نظر آئے۔انہوں نے جادوئی کرتب کو خوب پسند کیا ۔شدید گرمی کے باوجود شرکاء ایک بڑے پنڈال میں رات گئے تک موجو د رہے۔جو پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگاتے رہے ۔اس میلے میں پاکستانی سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ ،تحریک انصاف کے رہنما و کارکنان اور ایم کیوایم کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔پاکستان ایسوسی ایشن کے رہنماؤں جان حامد ،شارق حامداور راشد ڈاڈا نے شرکاء کا شرکت پر شکریہ اداکرتے ہوئے کاہ کہ میلے میں عوام کی بھرپور شرکت نے اسے کامیاب بنایا۔جبکہ کمیونٹی کے افرادنے کامیاب میلے پر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک طویل عرصے بعد خالصتا پاکستانی میلہ دیکھنے کو ملا۔واضح رہے کہ میلے میں نہ کوئی ٹکٹ تھا اور نہ ہی پارکنگ فیس تھی ۔اور ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ پانچواں بڑا پروگرام تھا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.