تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارتی جارحیت کیخلاف رمضان میں مظاہرے جاری رہیں گے،علی گیلانی

جنگ نیوز -
مقبوضہ جموں و کشمیر . . . . . . حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی نے اعلان کیا ہے کہ ماہ رمضان میں بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری رہیں گے۔انہوں نے کشمیریوں سے کہا کہ وہ چودہ اگست کو یوم آزادی کی خوشیاں منائیں اور بھارت کے یوم آزادی کے دن یعنی پندرہ اگست کو یوم سیاہ منائیں۔رمضان کی آمد کے باوجود مقبوصہ جموں و کشمیر میں روزے داروں کو کرفیو سے نجات نہیں ملے گئی۔جہاں گذشتہ13 دنوں سے سخت کرفیو نافذ ہے ۔مقبوصہ جموں و کشمیر کے حالات کے پیش نظر رمضان کے لیے لوگوں نے گھروں میں راشن بھر لیا ہے۔گذشتہ دو ماہ سے مقبوصہ جموں و کشمیر میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مسلسل جھڑپوں سے مقبوصہ وادی میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔اب تک ان جھڑپوں میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہر ہلاکت کے بعد حالات مزید خراب ہورہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیر کے حالات کے بارے میں کہا ہے کہ کشمیر اس وقت تشدد میں پھنسا ہوا ہے۔ماہرین کے مطابق ماضی میں مسلم مذہبی رہنماؤں نے ماہ رمضان میں امن و امان قائم رکھنے کے درس دیئے ہیں تاہم اس بار ایسا کرنا مشکل ہوگا کیونکہ ہلاکتوں کی وجہ سے حالات نہایت کشیدہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.